نیشنل بنک کے قومی ہاکی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیشنل بنک آف پاکستان نے ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی قومی ہاکی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں آٹھ لاکھ روپے کے کیش انعامات تقسیم کئے گئے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے محمد عتیق، کاشف علی، محمد توثیق اور علی شان کو ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ جبکہ عمر بھٹہ اور محمد رضوان کو ایک ایک لاکھ روپے دئیے ۔