منور بصیر گروپ کے زیراہتمام نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ شروع ہو گئی

منور بصیر گروپ کے زیراہتمام نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ شروع ہو گئی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن منور بصیر گروپ کے زیراہتمام نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ لاہورر میں شروع ہوگئی۔ پہلے روز ایک کلومیٹر انفرادی ٹائم ٹرائل فائنل میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے نور عالم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ پاکستان آرمی کے محمد ساجد نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل جبکہ پنجاب کے اویس علی نے تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل جیتا۔