دبئی ٹینس چیمپئن شپ : سمانتھا سٹوسر‘ کیرولین وزنائیکی دوسرے راﺅنڈ میں داخل

دبئی ٹینس چیمپئن شپ : سمانتھا سٹوسر‘ کیرولین وزنائیکی دوسرے راﺅنڈ میں داخل

دبئی+پیرس (اے پی پی) آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر اور ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے دبئی ٹینس چیمپئن شپ کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا جبکہ سوتیلانا کزنٹسوا پہلے راﺅنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ دبئی میں جاری ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راﺅنڈ میں آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے روسی ٹینس سٹار اکاترینا مکاروا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے شکست دے کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔ ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے جمہوریہ چیک کی لوئس سفاروا کو سٹریٹ سیٹس میں6-2 اور 6-2 سے شکست دے کر دوسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اٹلی کی روبرٹا وینسی نے روس کی سوتیلانا کزنٹسوا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ مائیکل للودرا اور مارشل گرانولرز مارسیلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے جبکہ فرانس کے گیل مونفلس پہلے راﺅنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سپین کے مارشل گرانولرز نے فرانس کے گیل مونفلس‘ فرانس کے مائیکل للودرا نے بیلجیئم ڈیوڈ گوفن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔