ایف سی کالج میں سالانہ ایتھلیٹک چیمپئن شپ شروع ہو گئی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) ایف سی کالج لاہور میں ایتھلیٹک چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا۔ پہلے روز 5 ہزار میٹر ریس میں اظہر اقبال نے پہلی، شمس اللہ نے دوسری اور ایم سبطین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 1500 میٹر ریس میں اظہر اقبال نے پہلی، سبطین نے دوسری اور شمس اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹرپل جمپ میں مرتضیٰ یعقوب نے پہلی، شاہ زیب نے دوسری اور جنید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ شاٹ پٹ، جولین تھرو میں صدام ورک نے پہلی، شاٹ پٹ لڑکیوں میں نمیزہ نے پہلی، لانگ جمپ میں اسامہ خالد نے پہلی، لانگ جمپ لڑکیوں میں خدیجہ نے پہلی، 200 میٹر ریس شبنم نواز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح ڈاکٹر ٹیبی نے کیا۔