ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ، قومی ٹیم جنوبی کوریا پہنچ گئی

ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ، قومی ٹیم جنوبی کوریا پہنچ گئی

سیﺅل (این این آئی) ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں حصہ لینے کےلئے پاکستان کی ٹیم جنوبی کوریا پہنچ گئی۔ 4 لڑکیوں اور 4 لڑکوں پر مشتمل 8 رکنی ٹیم کوچ جمشید گل اور منیجر قمر زماں کے ساتھ اسلام آباد سے روانہ ہوئی۔ کوچ قمر زماں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے ۔جبکہ توقع ہے کہ علی بخاری اور طیب اسلم بھرپور کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔