انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز برابر کردی

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز برابر کردی

نیپیئر (اے پی پی) انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ فاتح ٹیم نے 270 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان ایلیسٹر کک، جو روٹ اور جوناتھن ٹروٹ نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ روس ٹیلر کی سنچری بھی نیوزی لینڈ کو شکست سے نہ بچا سکی۔ جیمز اینڈرسن نے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ میکلین پارک، نیپئر میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ایلیسٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جیمز اینڈرسن اور کرس ووکس کی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث 48.5 اوورز میں 269 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، روس ٹیلر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 100 رنز بنائے۔