آسٹریلیا کا سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کےلئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا ہاکی نے سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکواڈ میں ٹم بیٹس، کرس باﺅسر، جارج بیزلی، ڈینیئل بیل، کریگ بوئنی ، نک بجن، جول کیرل، اینڈریو کارٹر، ٹم ڈیون، میٹ گوڈز، روب ہیمنڈ، جوش ملر، ڈینیئل مریکی، ٹرینٹ میٹن، گلین سمپسن، جیکب ویٹن، ترشٹن وائٹ اور ایرن زیلوسکی شامل ہیں۔