مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی میچ دیکھا
لاہور (نمائندہ سپورٹس) کینیا کے خلاف آخری ایک روزہ میچ کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے مختلف ملکوں کے سفیروں کو بھی قذافی سٹیڈیم مدعو کر رکھا تھا آسٹریلیا، ہالینڈ اور کینیا کے سفیروں نے چیئر مین پی سی بی شہریار خان کے ساتھ میچ دیکھا۔ سفیروں کومدعو کرنے کا مقصد سکیورٹی کے انتظامات کے ذریعے ان کا اعتماد حاصل کرنا تھا۔