بگ تھری خاتمہ پر بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ پر غور
نیو دہلی (سپورٹس ڈیسک ) سپریم کورٹ نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے امیتابھ چودھری کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا نمائندہ مقرر کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اجلاس میں بی سی سی آئی کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔بگ تھری پر تمام ممالک کو پرانے ریونیو پر ہی راضی کرنے کی کوشش کرینگے ۔ چیمپئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا۔ اجلاس میں جون تک وقت مانگیں گے اگر ووٹ ہمارے خلاف آیا تو ایک نہیں آئی سی سی کے تمام ایونٹس کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں ۔ امید ہے تمام ممالک پرانے فارمولے پر راضی ہو جائیں گے ۔ اجلاس چوبیس اپریل کو ہوگا ۔