چیمپیئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز کا اعلان

چیمپیئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز کا اعلان کردیا،آغاز 26مئی سے ہوگا۔پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا اورسری لنکا مد مقابل ہونگے۔پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 27مئی کو بنگلہ دیش جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 29مئی کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا۔ بھارت 28مئی کو نیوزی لینڈ اور 30مئی کو بنگلہ دیش کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گا،سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا وارم اپ میچ 29مئی کو ہوگا۔