پاکستان ، ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے شروع چاہتا ہوں نوجوان رول ماڈل کے طور پر یاد رکھیں: ٰیونس خان

پاکستان ، ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے شروع چاہتا ہوں نوجوان رول ماڈل کے طور پر یاد رکھیں: ٰیونس خان

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے جمیکا میں شروع ہوگا جو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین مجموعی طور پر 50واںٹیسٹ میچ ہوگا ۔ اب تک 49ٹیسٹ میچز میں سے پاکستان نے 18 جیتے اور 16ہارے جبکہ 15 ڈرا ہوئے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین ویسٹ انڈیز کی گراﺅنڈز میں 23ٹیسٹ میچز ہوئے ‘پاکستان نے پانچ جیتے اور گیارہ میں شکست اور 7 ڈرا ہوئے۔ دوسرا میچ 30اپریل کو بارباڈوس اور تیسرا 10مئی کو ڈومینیکا ممیں کھیلاجائےگا ۔ پاکستان ٹیم اب تک ویسٹ انڈیز کو اس کی ہوم گراﺅنڈ میں ہرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی‘ اگر مصباح کی کپتانی میں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کوہرانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو مصباح پاکستان کے پہلے کپتان بن جائیں گے۔قومی ٹیم کے سٹار بلے باز یونس خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ایک ٹیم پلیئر کے طور پر یاد رکھا جائے۔ میں چاہتا ہوں کہ جب میں ریٹائر ہو جاو¿ں اور ڈریسنگ روم کا حصہ نہ ہوں تو نوجوان کھلاڑی مجھے رول ماڈل کے طور پر یاد رکھیں۔میں چاہتا ہوں کہ مجھے ایک ایسے کھلاڑی اور بلے باز کے طور پر یاد رکھا جائے جو ہمیشہ ملک کیلئے کھیلا۔کیر یئر کے دوران ہمیشہ اپنے ملک کیلئے کھیلا ‘میں ملک کی وجہ سے ہوں ‘پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب چاہتاہوں کہ ملک و قوم کو بھی کچھ دوں ۔ جمیکا میں پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم نے 3 گھنٹے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا جبکہ ٹیم نے فیلڈنگ پریکٹس پر زیادہ توجہ دی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی مکمل فٹ نہ ہو سکے جس کے باعث ان کا پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہ ہونے کا امکان ہے۔