ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اچھا موقع ہے : انضمام الحق
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز میں کبھی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت پائی، اس مرتبہ ہمارے پاس اچھا موقع ہے، اگر ٹیم جیت کر آتی ہے تو یہ تاریخی جیت ہوگی اور امےد ہے کھلاڑی ٹیسٹ سیریز میں جیت کو یقینی بنائیں گے۔ ٹیسٹ سیریز جیتنے کا بھی اچھا موقع ہے۔ ہمیں اپنی خامیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے پاس ویسٹ انڈیز کو ان کے گھر پر ہرانے کا یہ اچھا موقع ہے۔ وہاب اور عامر کو سیریز میں ریوس سوئنگ سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ مصباح اور یونس کو اپنی آخری سیریز میں کسی دباو کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ دونوں تجربہ کار کھلاڑی ہیں سیریز کو یاد گار بنائیں گے۔وسیم اکرم نے کہا کہ میری نیک خواہشات قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔