کولکتہ: ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے زخمی کرکٹر انکیت کشری دم توڑگیا

کولکتہ: ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے زخمی کرکٹر انکیت کشری دم توڑگیا

کولکتہ (نوائے وقت نیوز) بھارت میں ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے زخمی کرکٹر انکیت کشری  دم توڑ گیا۔ جمعہ کو بنگال ڈویژن ون کے میچ کے دوران کیچ لیتے ہوئے انکیت کی ٹکر ساتھی کھلاڑی سے ہوئی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا  تھا اور  ہسپتال داخل تھا جہاں  3 دن موت و زندگی کی کشمکش  میں رہنے کے بعد انکیت  کشری گزشتہ روز انتقال کر گیا۔