پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اورآخری ون ڈے کل ڈھاکہ میں کھیلا جائےگا

پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اورآخری ون ڈے کل ڈھاکہ میں کھیلا جائےگا

بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو صفر سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم نے ڈھاکا میں بھرپور پریکٹس کی۔ فاسٹ بولر راحت فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں، تجربہ کار فاسٹ بولر عمرگل نے ٹیم جوائن کرلی ہے،فاسٹ بولر کی تیسرے ون ڈے میں شرکت متوقع ہے۔ادھر  بنگلادیشی کرکٹ  ٹیم نے سیریز جیتنے کے بعد آرام کو ترجیح دی۔ دوسری جانب شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹی 20ٹیم کے کھلاڑی ڈھاکا پہنچ  چکے ہیں۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی 24 اپریل کو کھیلا جائےگا۔