جونیئرہاکی چیمپئن شپ‘ نیشنل بنک اور پنجاب کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جونیئرہاکی چیمپئن شپ‘ نیشنل بنک اور پنجاب کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی (سپورٹس رپورٹر)نیشنل بینک اور پنجاب نے نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پہلے کوارٹر فائنل میں نیشنل بینک نے میزبان سندھ کو 4-1سے شکست دی۔ دوسرے کوارٹر میں میزبان سندھ کی ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا اور کوئی گول اسکور نہ ہو سکا ۔تیسرے کوارٹر میں نیشنل بینک نے دبائو میں اضافہ کیا جس کے نتیجے میں 43ویں منٹ میں ایم نوید نے فیلڈ گول بناکر اسکور3-0کیا جبکہ چوتھے کوارٹر میں سندھ کے بدر الدین نے 58ویں منٹ میں  فیلڈ گول کر کے خسارہ کم کیا تاہم 60ویں اور آخری منٹ میں فاتح ٹیم کے مبشر علی نے پنالٹی کارنر پر اپنا دوسرا اور ٹیم کو چوتھا گول بناکر میچ کو4-1 پر ختم کیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں پنجاب اور پی آئی اے کی ٹیموں کے مابین مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔ پی آئی اے نے 18ویں منٹ میں ابو بکر کے فیلڈ گول کی بدولت 1-0کی سبقت حاصل کر لی۔ اور پنجاب کے آصف علی نے ایک خوب صورت موو پر 23ویں منٹ میں پی آئی اے کی سبقت کا خاتمہ کر دیا ۔ پنالٹی شوٹ آئوٹ پر پنجاب نے پی آئی اے کو 4-3سے ہرا کر سیمی فائنل میں نشست محفوظ کر لی۔ آج تیسرے کوارٹر میں خیبر پختونخواہ کا مقابلہ سوئی سدرن گیس سے اور واپڈا کا مقابلہ ریلویز سے ہوگا۔