ایک روزہ کرکٹ میں 138 گیندوں پر 350 رنز کا ریکارڈ

ایک روزہ کرکٹ میں 138 گیندوں پر 350 رنز کا ریکارڈ

لندن (بی بی سی) برطانوی کلب نانٹوچ کی طرف سے کھیلنے والے آل راؤنڈر لیام لوِنگسٹون نے لیکڈی کی ٹیم کے خلاف ایک روزہ میچ میں 138 گیندوں پر 350 رنز بنا کر دنیائے کرکٹ میں ایک نیا ریکاڈ قائم کیا ہے۔اکیس سالہ لیام نے اپنی اننگز میں 34 چوکے اور 27 چھکے لگائے۔نیشنل کلب چیمپئن شِپ کے اس میچ کا سکور تاریخ کے بڑے ترین سکورز میں آتا ہے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے لیام نے کہا ’جب میں 100 رنز پر پہنچا تو میں نے ہر گیند پر ہِٹ لگانا شروع کردیا۔