ایشیا کپ کیلئے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان 30 اپریل کو ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) ایشیا کپ کیلئے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان 30 اپریل کو ہوگا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ترجمان کے مطابق ایشیا کپ 9 سے 17 مئی تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کی ٹیموں نے تحریری طور پر شرکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ بھارت نے دورہ انگلینڈ کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔