دی ایجوکیٹر ایلیٹ کیمپس جوہر ٹائون میں سالانہ مقابلہ کھیل کا انعقاد
لاہور (سپورٹس رپورٹر) دی ایجوکیٹر ایلیٹ کیمپس جوہر ٹائون لاہور میں سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا مختلف کلاسز کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ سپورٹس ڈے کے مہمان خصوصی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین، چودھری کبیر خان ایم ڈی ٹورازم کارپوریشن عثمان انور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ، خاور شاہ سیکرٹری بیس بال فیڈریشن محمد سلیم بٹ بانی ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس معظم خان کلیئر چیف ایگزیکٹو ایلیٹ کیمپس جوہر ٹائون فرخ وزیر سیکرٹری پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن شیخ مظہر احمد سیکرٹری بیس بال ایسوسی ایشن نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعام تقسیم کئے۔