نمائشی فٹبال میچ ایچ ای سی نے جیت لیا
ٹنڈو جام(نامہ نگار) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پندرہ سال مکمل ہونے پر ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کے زیر اہتمام سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے فٹبال گراﺅنڈ میں ہائر ایجوکیشن الیون اور ڈی ایف اے حیدرآباد کے مابین نمائشی میچ کھیلا گیا جو ایچ ای سی الیون نے دلچسپ مقابلے کے بعد5-4 سے جیت لیا۔ مہمان خصوصی فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر اعجاز احمد کھوارو‘ ڈائریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ نے انعامات تقسیم کئے۔