قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آغاز
لاہور(اسپورٹس رپورٹر) سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گیا۔ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بیٹنگ اور باولنگ کے ساتھ فیلڈنگ پریکٹس میں حصہ لیا۔ 23 ستمبر تک جاری رہنے والے کیمپ کے بعد دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ کیمپ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے کوچنگ سٹاف کی نگرانی بھرپور پریکٹس کی۔ اظہر علی جن کے بارے میں کیمپ سے پہلے کہا جاتا تھا کہ وہ فٹنس مسائل سے دوچار ہیں نے بیٹنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کی بھی پریکٹس کر کے اپنی فارم اور فٹنس ثابت کرنے کی کوشش کی ۔ کیمپ کے موقع پر چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی گراونڈ میں موجود تھے اس دوران کپتان سرفراز احمد نے ان کے ساتھ مشاورت بھی کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ ویسٹ انڈیز اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں مینجر کے فرائض انجام دینے والے طلعت حسین کو سری لنکا کے خلاف امارات میں کھیلی جانے والی سیریز کے لیے منیجر برقرار رکھا ہے۔