ڈی جی سپورٹس اختر نواز اشک آباد چلے گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کی ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز میں شرکت کیلئے اشک آباد روانگی کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ڈپٹی سیکرٹری فیاض الحق کو ڈی جی سپورٹس بورڈ کا اضافی چارج دیدیا گیا ۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض الحق قائم مقام ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کی حیثیت سے اختر گنجیرا کی وطن واپسی تک اپنے فرائض سر انجام دینگے ۔