سابق فٹبالر فرڈیننڈ کا پیشہ ور باکسر بننے کا اعلان
لندن (سپورٹس ڈیسک )سابق انگلش فٹبالر اور سابق کپتان ریو فرڈیننڈ نے پیشہ ور باکسر بننے کا اعلان کرتے ہوئے ٹریننگ شروع کردی ہے اور ٹائٹل بیلٹ جیتنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔38 سالہ سابق فٹبالرسابق ورلڈ باکسنگ کونسل کے سپر مڈل ویٹ چیمیئن رچی وڈہال کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔2015 میں فٹبال سے ریٹائرمنٹ لینے والے فرڈیننڈ ٹریننگ کے آغاز اور ٹائٹل بیلٹ کے حصول کی جنگ سے قبل برٹش باکسنگ بورڈ آف کنٹرول لائسنس کیلئے کوالیفائی کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ باکسنگ ذہن اور جسم کیلئے بہترین کھیل ہے، مجھے ہمیشہ سے ہی اس کھیل کا بہت شوق رہا ہے اور پیشہ ور باکسر بننا میرے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں۔ میں جانتا ہوں کہ ہر کوئی پروفیشنل باکسر نہیں بن سکتا لیکن جیت کے جذبے اور بہترین ماہرین پر مبنی ٹیم کی بدولت کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے۔