انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلا ون ڈے 7وکٹوں سے ہر ا دیا
مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے ہر ادیا ۔ بارش سے متاثرہ میچ کو 42اوورز تک محدود کر دیا گیا ۔ کالی آندھی نے 9وکٹوں پر 204رنز بنائے ۔ انگلش ٹیم نے ہدف 3وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ مین آف دی میچ بیئر سٹو نے ناقابل شکست 100رنز بنائے ۔