لیثر لیگزمیںرواں ہفتے جڑواں شہر وں میں10میچز کا فیصلہ
اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) لیثر لیگزکے زیر اہتمام راولپنڈی اوراسلام آباد میں فٹبال میچز زوروشورسے جاری، جڑواں شہروںمیں مجموعی طور پر10 میچزز کھیلے گئے، جس میں 20ٹیموںنے حصہ لیا۔ چک شہزاد میںپہلامیچ میفا اور شوٹرز کے مابین ہوا ، میفا نے7 جبکہ شوٹرز نے صرف1گول کیا۔ دوسرا میچ میں ریونس نے 5 گول کئے اور ٹائیگرز کو کوئی گول نہ کرنے دیا۔ تیسرے میچ میںپھٹوارنے5 جبکہ قلندرکوئی گول نہ کر سکی۔ آخری میچ این ڈبلیو اے اور ایٹلیٹیکو کے درمیان5 گول سے برابر رہا۔ریونس سے ایمان، پھٹوار سے عدنان، ایٹلیٹیکوسے مبشر اور میفا سے جواد مین آف دی میچ قرار پائے۔ جبکہ ٹیم آف دی ویک میفا بنی۔ایوب پارک ، راولپنڈی میں2میچ ہوئے، جس میں4ٹیموں نے حصہ لیا۔ پہلا میچ کامرہ اور ایس ایم ڈی کے درمیان ہوا ، جو5 گول سے برابر رہا ، آخری میچ ایم ایف سی اورسپارٹنس کے مابین ہوا جس میںسپارٹنس نے3گول کئے جبکہ ایم ایف سی کو ئی گول نہ کر سکی۔سپارٹنس سے مبین اور ایس ایم ڈی سے شاہ رخ مین آف دی میچ قرار پائے، جبکہ ٹیم آف دی ویک کا سہرا سپارٹنس کے سر سجا۔E-11میں4 میچ کھیلے گئے ، جس میں8 ٹیموں نے حصہ لیا۔ آخری میچ ارباکو اور ڈیمی جونیئرز کے درمیان ہوا ، جس میں ارباکو نے9 گول کئے اور ڈیمی جونیئرز صرف 1گول کر سکی۔ین کلب کے احسن، فیلکن سے علی، روٹس کے محسن اور اربیکو کے محمد خرسی مین آف دی میچ قرار پائے۔