نیٹ بال تربیتی کیمپ پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں جاری
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر اّرائیں نے بتایا کہ ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کے لئے قومی مینز نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں جاری ہے اور آٹھ دسمبر تک جاری رہے گا، پاکستان ٹیم کا اعلان بھی آٹھ دسمبر کو ہو گا، پاکستان نے گذشتہ سال ایشین نیٹ قومی مینز بال چیمپین شپ میں چاندی کا تغمہ جیتا تھا اور انشاء اللہ اس سال گولڈ میڈل کے لئے پر امید ہے۔