قومی ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ
؎کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قومی ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی زیر صدارت 22نومبربدھ شام 7بجے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے ایم نسیم (کے ڈی اے) کو میڈیا کمیٹی ،محمد ارشد (بلدیہ کورنگی ) کو استقبالیہ کمیٹی اور عظمت اللہ خان (نیشنل بنک) کو رابطہ کمیٹی کا چیئر مین نامزد کیا گیا ہے ۔