کراچی گرامر نے پالم اولیو کالگیٹ سندھ ویمن سوئمنگ چیمپئن شپ جیت لی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) دفاعی کراچی گرامر اسکول نے پچسویں ویں پالم اولیو کالگیٹ سندھ ویمن سوئمنگ چیمپئن شپ جیت لی۔بے ویو اکیڈمی نے دوسری اور کراچی گرامر اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی، چیمپئن شپ میں چوبیس نئے ریکارڈ بن گئے، انٹرنیشنل سوئمر اربیہ شیخ چار گولڈ میڈلز جیت کر اوپن گروپ کی چیمپئن قرار پائیں، ثمرہ ناصر کریم تین نئے ریکارڈز بناتے ہوئیانڈر سکسٹین کی چیمپئن بن گئیں، انڈر فورٹین کی چیمپئن بننے والی رمشا عمران نے تین گولڈ میڈلز اپنے نام کرنے کے ساتھ دو نئے ریکارڈز بھی بنا ڈالے، انڈر ٹوئیلو میں الہوم خان اور فاطمہ لوٹیا مشترکہ طور پر چیمپئن قرار پائیں ، دونوں پیراکوں نے تین، تین گولڈ میڈلز جیتے اور تینوں ایونٹس میں نئے ریکارڈز بنا ڈالے انڈر ٹین کی چیمپئن بننے والی صبا امین نے تین گولڈ میڈل جیتے اور ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا، مہر مقبول اور سوہا انوار مشترکہ طور پر انڈر ایٹ کی چیمپئن قرار دی گئیں، انہوں نے ایک گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز ایک برانز میڈل پر قبضہ جمایا، مہمان خصوصی ذوالفقار لاکھانی نے انعامات تقسیم کیے، معروف فنکارہ صنم سعید مہمان خاص تھیں، تفصیلات کے مطابق کراچی ویمن سوئمنگ ایسوسی ایشن ایشن کے تحت دو روزہ پچسویں ویں پالم اولیو کالگیٹ سندھ ویمن سوئمنگ چیمپئن شپ ا توار کو کراچی جیمخانہ پر اختتام پزیر ہوگئی، اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے والے کراچی گرامر اسکول نے مجموعی طور پر چار سو سترہ پوائنٹس کی واضح سبقت کے ساتھ چھ گروپ ایج کے مقابلوں کی چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے پاس رکھی، بے ویو اکیڈمی نے ای سو تیراسی پوائنٹس جوڑ کر دوسری پوزیشن کے ساتھ رنر اپ ٹرافی حاصل کی جبکہ کراچی امریکن اسکول کو ایک سو تریسٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا، کراچی گرامر اسکول سے تعلق رکھنے والی اریبہ شیخ چوالیس پوائنٹس کے ساتھ اوپن ایج گروپ کی چیمپئن بن گئیں، اسی اسکول کی ثمرہ ناصر نے اندر سیسکٹین ایج گروپ میں تینتیس پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن بننے کا اعزاز ھاسل کیا، بیکن ہاوس اسکول سسٹیٹم کی رمشا عمران اٹائیس پوائنٹس کے ساتھ انڈر فورٹین ایج گروپ کی چیمپئن قرار پائیں، کراچی گرامر اسکول کی الہوم خان اور بے ویو اکیڈمی کی فاطمہ لوٹیا نے تینتیس، تینتیس پوائنٹس کے ساتھ مسرتکہ طور پر انڈر ٹوئیلو کیا چیمپئن بننے کا اعزاز پایا، کراچی امریکن اسکول کی صبا امین انڈر ٹین ایج گروپ کی چیمپئن ہوگئین، ا نہوں نے تیئس پوائنٹس جوڑے، کراچی گرامر اسکول کی سوہا انور اور بے ویو اکیڈمی کی مہر مقبول نے بارہ بارہ پوائنٹس جوڑ کر انڈر ایٹ ایج گروپ کی چیمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا، ان مقابلوں میں مختلف تیرہ تعلیمی ادارون کی دو سو تیس پیراکوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہری کیا،چیمپئن شپ کے افتتاحی روز نو نئے ریکارڈز قائم ہوئے تھے ، دوسرے اور آخری دن اتوار کوتقریب تقسیم انعامات کیموقعہ پر سلور جوبلی چیمپئن شپ کی خوشی میں ویمن سوئمنگ میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی خواتین کو خصوصی ایواردز سے نوازا گیا، ان میں شگفتہ شیش محل، نسرین تاجور، فردوس واحد، انظر ایرانی اور فرزانہ سبین شامل تھیں، آخر میں مہمان خصوصی کالگیٹ پالم اولیو پاکستان لمیٹیڈ کے ایم دی ذوالفقار لاکھانی نے کامیاب پیراکوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے، انہون نے چیمپئن شپ مین پیراکوں کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی مکمل تعاون کی یقنین دہانی کرائی، پاکستان سوئمن فیڈریشن کی سیکریٹری وینا مسعود نے خیرمقدمی کلمات ادا کیے، تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید وسیم ہاشمی، فاطمہ لاکھانی، نرگس لاکھانی اور عائشہ خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔