قومی کراٹے چیمپئن شپ، سندھ کا 30 رکنی دستہ حصہ لے گا، عبدالحمید
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کراٹے فیڈریشن کی زیر نگرانی 25ویں قومی کراٹے چیمپئن شپ اور 11ویں قومی وومن کراٹے چیمپئن شپ 23تا 26 نومبر کو منعقد ہونگی۔ جس کے لئے سندہ کراٹے ایسوسی ایشن کا تربیتی کیمپ جمنازیم ہال ککری گراونڈ لیاری میں کیمپ کمانڈر عبدالرحیم کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ سندہ کراٹے ایسوسی ایشن عبدالحمید سیکریٹری کے مطابق سندہ کا دستہ 30 افراد پر مشتمل ہو گا جو مردوں کے 10مقابلون اور خواتیں کے 9مقابلوں میں حصہ لیگا جو 21 نومبر کو لاہور کے لئے روانہہوگا۔ سندہ کے صدر سینسی نسیم احمد قریشی نے سندہ کے دستہ کا اعلان کیا جو ان کراٹیکاپر مشتمل ہوگا: سید شاہ نور، شبیہ رضا، سید شاہ فیصل، راشد علی، نادر احمد، شہباز خان، حامدبختیار، معیز علی، عبدالستار، سید اعظم خان، عبدالرحمن عباسی، عبداللہ سولنگی، رانا واجد، محمد مشتاق عباسی مینیجر، عبدالرحیم کوچ۔ خواتیں کا دستہ: سیدہ اقصی جبین، امنا، عائشہ فرقان، فاطمہ فرقان، عائشہ صدیق، سیدہ علیشا، نبیرہ خان، سعدیہ شریف، اقرا انور، مبینہ شیخ جبکہ کرامت اللہ خان مینیجر، نعیم الرحمان کوچ اور رانا واجد، غلام عباس جلبانی، عبدالحمید اور عبدالرحیم آفیشل ہونگے۔مردوں کے مقابلے: انفرادی کمیتے: 50۔55۔60۔67۔75۔84۔پلس84کلو گرام۔ انفرادی کاتا۔ٹیم کاتا اور ٹیم کمیتے کے مقابلے شامل ہیں۔ خواتین کے مقابلے: انفرادی کمیتے: 45۔50۔55۔61۔68 اور پلس 68 کلو گرام۔انفرادی کاتا۔ٹیم کاتا اور ٹیم کمیتے کے مقابلے شامل ہیں۔ ان قومی مقابلون میں سندہ کے علاوہ پاکستان واپڈا۔ پاکستان آرمی۔ پاکستان پولیس۔ پاکستان ریلوے۔ پنجاب۔ بلوچستان۔ خیبر پختونخواہ۔ اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں حصہ لیں گیں۔