نیشنل بنک بلائنڈ ٹی 20 ٹرافی میں مزید 6 میچوں کا فیصلہ
ملتان (نمائندہ نوائے وقت )این بی پی بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹرافی کے میچز میںبہاولپور ،اوکاڑہ ،لاہور ،گوجرانوالہ،اے جے کے او ر پشاور نے مد مقابل ٹیموںکو ہرادیا،بہاولپور نے ایبٹ آباد کو 117رنز سے ہر ا دیا،بہاولپور نے 273رنز بنائے جواب میں ایبٹ آبا د 156رنز بناسکی،دوسرے میچ میں ملتان نے 152رنز بنائے جواب میں اوکاڑہ نے میچ 9وکٹوں سے جیت لیا،تیسرے میچ میں لاہورنے کوئٹہ کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا،چوتھے میچ میں فیصل آباد نے 129رنز بنائے جواب میں گوجرانوالہ نے سکور بغیر کسی نقصان کے بنا لیا،پانچویں میچ میں پی بی سی سی نے 137رنز بنائے جواب میں آزاد جموں کشمیر نے مطلو بہ ہدف 10وکٹوں سے جیت لیا،چھٹے میچ میں پشاور نے اسلام آباد کو 42 رنز سے ہرا دیا،پشاور نے 198رنز بنائے جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 156رنزبنا سکی۔