پنجاب ویمن کراٹے چیمپئن شپ: بہاولپور نے میدان مار لیا، لاہور رنرز اپ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب ویمن کراٹے چیمپئن شپ بہاولپور نے جیت لی۔ لاہور نے دوسری جبکہ ساہیوال نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ ساہیوال کے جیمنیزیم ہال میں منعقدہ دو روزہ ایونٹ میں بہاولپور نے دو گولڈ، دو سلور اور ایک برانز میڈل جیت کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ لاہور کی ویمن ٹیم نے دو گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز کے ساتھ مجموعی طور پر 75 پوائنٹس حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ساہیوال ٹیم نے تین گولڈ، ایک سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ 70 پوائنٹس حاصل کیے اور تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائی۔ جبکہ اس موقع پر پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر، سیکرٹری اندلیب عباس بھی اس موقع پر موجود تھیں جنہوں نے کامیاب ویمن کھلاڑیوں میں انعام تقسیم کئے۔