آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ: سوئی گیس نے صادق آباد کو ہرا دیا
الاہور(سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ صادق آباد میں شروع ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائن ٹیم نے میزبان صادق آباد ٹیم کو ہرا دیا۔ صادق آباد میں شروع ہونے والے آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائن ٹیم نے یکطرفہ مقابلے میں صادق آباد ہاکی کلب کو چار صفر سے مات دی۔
فاتح ٹیم کی جانب سے دا¶د نے دو جبکہ سمیع اﷲ اور غلام عباس نے ایک ایک گول سکور کیا۔