علامہ اقبال شمع کرکٹ ٹرافی میلہ گلگشت گرین اینڈ وائٹ نے فائنل جیت لیا
ملتان (نمائندہ نوائے وقت )گل سپورٹس کلب کے زیر اہتمام حفیظ بناسپتی گھی اینڈ شمع بناسپتی گھی کے تعاون سے ڈاکٹر علامہ اقبال شمع بناسپتی گھی ٹرافی کرکٹ میلہ میںملتان ہیرو اور گلگشت گرین اینڈ وائٹ کے مابین کرکٹ میچ کھیلا گیا جو کہ گلگشت گرین اینڈ وائیٹ کلب نے 3وکٹ سے جیت لیا ملتان ہیرو کرکٹ ٹیم نے 220رنز بنائے‘ مشکور 96منیر احمد نے50رنز بنائے‘ گلگشت گرین اینڈ وائٹ کلب کی طرف سے عاقب نے2وکٹ‘ یوسف3وکٹ‘ رجب نے2وکٹیں حاصل کیں۔ وقفے کے بعد گلگشت گرین اینڈ وائٹ کلب نے مطلوبہ سکور7وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ شہزاد 130 جہانزیب نے50رنز بنائے ملتان ہیرو کرکٹ ٹیم کی طرف سے منیر احمد4سلیم نے2 شاکر نے ایک وکٹ لی۔ مہمانان خصوصی انجینئر ممتاز احمد خان‘ ملک اللہ نواز وینس‘ رانا عبدالجبار‘ ملک ابوبکر اعوان‘محمد حسین بابر‘چیئرمین زاہد خان‘ ڈاکٹر صفدر ہاشمی‘ عمران اعظمی‘ گل خان فرید نے انعامات تقسیم کئے۔