پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس کل ہو گا
الاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے کا اجلاس کل ہوگا۔چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی صدارت کرینگے۔ اجلاس میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے حوالے سے بریفنگ دی جائےگی اور پاکستان بھارت سریز کے لیگل معاملات کا جائزہ لیا جائےگا۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات پر بھی بحث ہوگی۔ ریجن کرکٹ کے صدر کی معیاد بڑھانے پر آئین میں ترمیم کا جائزہ لیا جائےگا۔ ریجنز کے آئین میں ترمیم ہونے سے بورڈ کے چیئرمین اپنے چہیتے افراد کو ایک مرتبہ پھر نواز سکیں گے۔ پی سی بی کا آئین چوتھی بار ریجن کا صدر بننے کی اجازت نہیں دیتا۔