اٹالین اوپن،جوکووچ اور وینس ولیمز نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

روم (آئی این پی)روم میں جاری اٹا لین اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں جان ازنر، مائلوس را ئونک، میرین کلچ، الیگزنڈر زیورو اور جوکووچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں،جبکہ خواتین سنگلز میںگاربائن مگاروزا، ککی برٹنز، وینس ولیمز ،سیمونا ہیلپ، داریا گیوریلووا، اینٹ کونٹوویٹ نے کوارٹر فائنل کیلئے کولیفائی کر لیا۔سوئزر لینڈ کے اسٹین واورینکا کوامریکا کے جان ازنر کے ہاتھوں 6-7، 4-6سے شکست ہوئی۔ دیگر مقابلوں میں کینیڈا کے مائلوس رائونک نے ٹامس برڈچ کو اسٹریٹ سیٹ میں 3-6، 2-6، جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے اطالوی کھلاڑی فیبیو فوگنینی کو 3-6، 3-6سے مات دیدی۔بیلجئیم کے ڈیوڈ گوفن کو میرین کلچ کے ہاتھوں اسٹریٹ سیٹ میں 3-6، 4-6اور سربیا کے نوواک جوکووچ نے ہسپانوی کھلاڑی روبرٹو بتستا کو 4-6، 4-6سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔دوسری جانب خواتین کے پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں جرمنی کی جولیا گورجئیس کو اسپین کی گاربائن مگاروزا کے ہاتھوں5-7، 4-6سے شکست ہوئی دیگر مقابلوں میں نیدر لینڈ کی ککی برٹنز نے ایکاترینا مکارووا کو6-7، 1-6، وینس ولیمز نے برطانیہ کی جوہانہ کونٹا کو1-6، 3-6، 1-6سے زیر کیا۔سیمونا ہیلپ، داریا گیوریلووا، اینٹ کونٹوویٹ بھی اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔ کزنٹسوا، لیوکک بارونی اور انستاسیا پیولوچنکووا ناکام ہو کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔