انگلش پریمیئر لیگ: ہیری کین کی ہیٹ ٹرک‘ ٹاٹینم کی ایک اور فتح

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)انگلش پریمئر لیگ کے اپنے 37 ویں میچ میں ٹاٹینم نے دفاعی چیمپئن لیسٹرز سٹی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد6-1 گول کے ٹینس اسکو ر سے شکست دی۔ ٹاٹینم پہلے ہی سے مطلوبہ پوائنٹس حاصل کرکے لیگ میں دوم پوزیشن پر براجمان ہے۔ جبکہ چیلسی 37 میچز میں90 پوائنٹس حاصل کرکے اس سیزن کی چیمپئن بن چکی ہے۔ چیلسی کو مزیدایک میچ کھیلنا ہے۔ لیسٹرز سٹی کی یہ شکست ہے اس طرح2016 کی چیمپئن اپنے اعزاز سے محروم ہوگئی۔ لیسٹرز سٹی نے 37 میچز میں صرف 12 جیت سکی9 ڈرا کئے اور18 میں شکستوں کے بعد یہ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر11 ویں پوزیشن پر ہے۔ لیسٹرز سٹی کو مزید ایک میچ کھیلنا ہے۔ ٹاٹینم نے 37 میچز میں22 فتوحات کے ساتھ83 پوائنٹس حاصل کئے۔ لیسٹرز سٹی اور ٹاٹینم کے درمیان میچ کی خاص بات ہیری کین کی شاندار فنشنگ تھی ہیری کین نے مجموعی طور پر چار گول کئے جس میں ان کی ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ یہ گول کین نے 88,63,25 اور90 منٹ میں بنائے ۔ ہنگ من کے حصہ میں2 گول آئے۔ لیسٹرز سٹی کی جانب سے واحد گول چل ول نے بنایا۔ ہیری کین نے ان چار گول نے ان کو لیگ کا ٹاپ اسکور بھی بنادیا۔ مجموعی طور پر ہیری کین نے 26 گول اسکور کئے اور7 گول اسکور کرنے میں اپنے ساتھیوں کی مدد کی۔ ایوارٹن کے لوکا کو 24 گول کے ساتھ دوم اور آرسنل کے سانچز23 گول کے ساتھ سوئم پوزیشن پر ہیں۔ فاتح ٹیم چیلسی کے ڈیگو کوسٹا نے 37 میچز میں20 گول اسکور کئے۔ وہ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔