کپتان مصباح الحق نے ہار کا ذمہ دار ناقص بیٹنگ کو قرار دے دیا

کپتان مصباح الحق نے ہار کا ذمہ دار ناقص بیٹنگ کو قرار دے دیا

میچ کے اختتام پر  مصباح الحق نے  ہار کا ذمہ دار خراب بیٹنگ کو قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا نے عمدہ بالنگ اور فیلڈنگ کی  وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی تھی،ہم ذیادہ اسکور کرسکتے تھے لیکن بیٹسمینوں نے خراب شاٹس کھیلیںمصباح الحق نے  وہاب ریاض کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بالر نے اپنا پورا زور لگا دیاان جیسی بالنگ  کیرئر میں آج تک نہیں دیکھی وننگ کپتان مائیکل کلارک  بھی وہاب ریاض کی بالنگ کے گن گاتے رہے،کہا کہ  میچ اتنا آسان نہیں تھاوہاب ریاض نے بہت پریشان کیا،ایسی فاسٹ بالنگ کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے