آخری کواٹر فائنل نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا

 آخری کواٹر فائنل نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز  کے درمیان کھیلا جائے گا

آکلینڈ کی گراؤنڈ میں کالی آّندھی کیویز کے ساتھ ٹکرائے گی، نیوزی لینڈ اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست  ہے  اور گروپ میچز کے دوران چھ کے چھ میچز جیتا نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مارٹن گپٹل، کپتان مکلم ، ولیمسن، راس ٹیلر، ایلییٹ، لیوک رونکی  اور ڈینیل وٹیوری جیسی خطرناک بیٹنگ  لائن موجود ہے، جو کسی بھی ٹیم کے خلاف بڑا سکور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،کیویز سکواڈ میں ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ، ڈینیل ویٹوری اور اینڈر سن جیسے تباہ کن باؤلرز شامل ہیں، جو حریف ٹیم  کی بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر سکتے ہیں۔ویسٹ انڈیز  نے چھ میں سے تین میچز میں کامیابی حاصل کی، ویسٹ انڈیز میں بھی سمتھ، چارلز، سیمی، سیمیول، کارٹر، رسل اور  کرس گیل جیسےطوفانی بلے بازشامل ہیں جو کسی بھی گراؤنڈ پر بڑا  سکور کر سکتے ہیں اگر ویسٹ انڈیز کی باؤلنگ کی بات کی جائے تو جیروم ٹیلر، جیسن ہولڈر اپنی تباہ کن باؤلنگ سے حریف ٹیموں پر خوف طاری کرچکےہیں دونوں ٹیمیں اس وقت بھرپور فارم میں ہیں،اس لئے اس میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے