پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے طلباء ہر میدان میں نام پیدا کر رہے ہیں : مجاہد کامران

پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے طلباء ہر میدان میں نام پیدا کر رہے ہیں : مجاہد کامران

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں ہر طرح کا ٹیلنٹ موجود ہے اور یہاں کے طلباء ہر میدان میں اپنا نام پیدا کر رہے ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کی 137ویں سالانہ کھیلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی، صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر حسن مبین عالم، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔