پنجاب یونیورسٹی : خواتین انٹرکالجیٹ چیمپئن شپ کی ٹیم ٹرافی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ نے جیت لی

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام خواتین کی 67ویں دو روزہ انٹر کالجیٹ چیمپئن شپ2014-15ء میں ٹیم ٹرافی پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ نے جیت لی جبکہ شعبہ نفسیات کی طالبہ آمنہ سراج نے بہترین اتھلیٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ۔