پاکستان کوارٹر فائنل میں کینگروز کو ہرا کر 23 برس پرانی یاد تازہ کر سکتا ہے

لاہور (نمائندہ سپورٹس)  پاکستانی ٹیم کینگروز کو کوارٹر فائنل میں شکست دے کر 23 سالہ پرانی یاد تازہ کر سکتی ہے، گرین شرٹس نے 1992ء میں ابتدائی میچوں میں شکستوں کے بعد جاندار کم بیک کرتے ہوئے مضبوط آسٹریلیا کو زیر کیا تھا اور بعدازاں گرین شرٹس عالمی ٹائٹل اپنے قبضے میں کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔