پاکستانی امپائر کا بڑا کارنامہ، ملک کا سر فخر سے بلند کردیا

پاکستانی امپائر کا بڑا کارنامہ، ملک کا سر فخر سے بلند کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار نے بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران اپنے کیرئیر کا تین سو واں میچ سپروائز کیا،مسلسل تین سال تک آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار نے چورانوے ٹیسٹ، ایک سو اکہتر ون ڈے اور پینتیس ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کی،جنوبی افریقا کے روڈی کوئرٹزن تین سو اکتیس اور ویسٹ انڈیز کے اسٹیوبکنر تین  سو دو میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔