ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے میچ میں شکست دیدی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کو 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔  جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے  7 وکٹوں  پر 101 رنز بنائے۔ وین نائیکرک نے 25، چیٹی نے 8، لی صفر، ڈیوپریز 41، بیزیوڈن ہاؤٹ 2، موڈلے 17، ایس اسمعٰیل نے 4 رنز بنائے۔ سمیہ صدیق نے ایک، اسماویہ اقبال نے 3، ثناء میر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ مرینہ اقبال 42، جویریہ خان صفر، بسمہ معروف 19، ثناء میر 2، نین عابدی 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ اسماویہ اقبال 23اور ندا ڈار 10رنز پر ناقابل شکست رہیں۔ لوؤس نے 3، ایس اسمعٰیل اور وین نائیکرک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اسماویہ اقبال کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔