نیو پرنس جمخانہ کرکٹ کلب سنت نگر کے زیراہتمام کرکٹ فیسٹیول کا انعقاد

لاہور (نمائندہ سپورٹس) نیو پرنس جمخانہ کرکٹ کلب سنت نگر کے زیراہتمام  کرکٹ فیسٹیول کا انعقاد افغان پارک سنت نگر میں کیا گیا۔ فاؤنٹین ہاؤس لاہور، فاروق آباد اور مینٹل ہسپتال لاہور کے خصوصی بچوں کے درمیان مقابلے ہوئے۔ تمام کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس تقسیم کی گئیں۔ نیو پرنس جمخانہ کرکٹ کلب کے صدر ملک منظور مانی نے خصوصی بچوں کے درمیان مقابلوں کے شاندار اہتمام پر طارق جاوید، خواجہ روحیل علی، وزیر خوراک بلال یاسین، ماجد ظہور ایم پی اے اور مسلم لیگ (ن) ٹریڈ زونگ کا شکریہ ادا کیا۔