علیم ڈار300 میچزمیں امپائرنگ کرنیوالے پہلے پاکستانی

علیم ڈار300 میچزمیں  امپائرنگ کرنیوالے پہلے پاکستانی

ایڈیلیڈ (سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار300انٹرنیشنل میچزمیں امپائرنگ کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پہلے پاکستانی امپائربن گئے۔وہ 94 ٹیسٹ،171ون ڈے اور35 ٹی ٹوئنٹی میچزسپروائزکرچکے ہیں۔جنوبی افریقہ کے روڈی کوئرٹزن331 جبکہ ویسٹ انڈیز کے سٹیوبکنرنے309میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔