ریلوے نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پروگرام ترتیب دیدیا

ریلوے نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پروگرام ترتیب دیدیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سٹاف رپورٹر) ریلوے نے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے جامع پروگرام ترتیب دیا ہے۔ گذشتہ روز  تقریب  میں گزشتہ تین سال میںاعلیٰ کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں میںسونے، چاندی اور کانسی کے تمغوں کے ساتھ نقد انعامات بھی دیئے گئے ۔ مہمانِ خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد جاوید انور  اور ریلوے سپورٹس بورڈ کے وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر فرحان عبادت یار خاں نے کہا کہ اب ہر سال اس طرح کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔