آسٹریلیا کے خلاف تمام بلے بازوں نے کیچ آؤٹ ہونے کا ریکارڈبنالیا

 آسٹریلیا کے خلاف تمام بلے بازوں نے کیچ آؤٹ ہونے کا ریکارڈبنالیا

تیسرے کواٹر فائنل میں قومی ٹیم کے تمام بلے بازوں نے کیچ آؤٹ ہونے کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا، عالمی کپ کی تاریخ میں اب تک چھ مرتبہ کسی ٹیم کے تمام بلے باز کیچ آؤٹ ہوئے جن میں سے چار مرتبہ یہ رسوائی پاکستانی بلے بازوں کے حصے میں آئی دوسری جانب مصباح الحق نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوتے ہوتے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا، مصباح الحق بطور کپتان تین ہزار رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔ مصباح الحق نے یہ اعزاز بطور کپتان آسٹریلیا کے خلاف اپنے ستاسی ویں میچ میں حاصل کیاکپتان مصباح الحق کی بیٹنگ اوسط چوالیس اعشاریہ بیاسی رہی، انہوں نے ستائیس نصف سنچریاں ھی سکور کیں اس سے پہلے یہ اعزاز بانوے کے عالمی کپ کے فاتح کپتان عمران خان کو حاصل تھا،جنہوں نے ایک سو انتالیس میچز میں چونتیس اعشاریہ اکیانوے کی اوسط سے تین ہزار دو سو سنتالیس رنز بنائے تھے۔ اس دوران انہوں نے ایک سنچری اور اٹھارہ نصف سنچریاں بھی بنائیں