کیمرون کیخلاف میچ میں میکسیکو کے حامیوں کے امتیازی نعروں کی تحقیقات شروع

کیمرون کیخلاف میچ  میں میکسیکو کے حامیوں کے امتیازی نعروں کی تحقیقات شروع

برازیلیا (سپورٹس ڈیسک) فٹبال کی عالمی منتظم تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ میں کیمرون کے خلاف میچ میں میکسیکو کے حامیوں کی جانب سے امتیازی کلمات پر مبنی نعرے بازی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ فیفا نے کہا ہے کہ تحقیقات میںتعین کیا جائیگا کہ میکسیکن تماشائیوں کا رویہ ’غیرمناسب‘ تھا یا نہیں۔  برازیل، روس اور کروئیشیا کے تماشائیوں کے مبینہ امتیازی سلوک کی بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ قانون کے مطابق اگر کسی ٹیم کے تماشائیوں پر اس قسم کا الزام پہلی بار ثابت ہو تو اس کی سزا میچ میں تماشائیوں کی عدم موجودگی بھی ہو سکتی ہے۔میکسیکو کیخلاف میچ میں تماشائیوں نے کیمرون کے کھلاڑیوں پر آوازیں کسی تھیں اور قابلِ اعتراض  نعرے لگائے تھے۔اگر تماشائیوں کا  رویہ برقرار رہتا ہے تو پھر اس کی سزا ان کی ٹیم کے پوائنٹس کی کٹوتی اور مقابلوں سے اخراج تک بھی ہو سکتی ہے۔
فیفا کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنوبی کوریا کے خلاف میچ میں روس کی جانب سے انتہائی دائیں بازو کے خیالات پر مبنی بینر لہرایا گیا اور ایسا ہی کچھ برازیل اور کروشیا کے میچ میں بھی ہوا تھا۔