ڈچ فٹبالر روبن وین پرسی ‘آسٹریلوی ٹم کاہل ایک میچ کیلئے معطل

ریوڈی جنیرو(سپورٹس ڈیسک) حالیہ ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کی جانب سے تین گول کرنے والے سٹارفٹبالر روبن وین پرسی ایک میچ کے لیے معطل ہوگئے۔ایک یلو کارڈ پرعقل نہ آئی۔ریفری نے دوسرا دکھا کرایک میچ کی پابندی لگائی۔آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوسرے ہاف میں فاول پلے پرروبن وین پرسی یلو کارڈ دکھا کرایک میچ کی پابندی لگادی گئی۔اسی میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے گول سکور کرنے والے ٹم کاہل کو بھی ایونٹ میں دوسری بار یلوکارڈ دکھایا گیا جس کے بعد وہ سپین کے خلاف ہونے والے آخری گروپ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔