ڈاکٹر نے کرسٹیانو رونالڈو کو ورلڈکپ نہ کھیلنے کا مشورہ دیدیا

ڈاکٹر نے کرسٹیانو رونالڈو کو ورلڈکپ نہ کھیلنے کا مشورہ دیدیا

ساؤپاؤلو (سپورٹس ڈیسک) پرتگال فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے ڈاکٹر نے انہیں فٹبال ورلڈکپ کے باقی ماندہ میچز نہ کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔ ڈاکٹر کے مطابق وہ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ اگر انہوں نے میچ میں شرکت کی تو ان کاکیرئیر بھی داؤ پر لگ سکتا ہے۔ رونالڈو کو چاہئے کہ وہ اس ہدایت کو سنجیدہ لیں۔