پیلے نے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے جرمنی اور ہالینڈ کو فیورٹ قرار دے دیا

پیلے نے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے جرمنی اور ہالینڈ کو فیورٹ قرار دے دیا

ریو ڈی جنیرو(آن لائن) برازیلین لیجنڈ پیلے نے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے جرمنی اور ہالینڈ کو فیورٹ قرار دے دیا، کہتے ہیں نیمار پر ضرورت سے زیادہ انحصار برازیل کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پیلے کا کہنا تھا کہ سپین کی کارکردگی سے شدید مایوسی ہوئی، ایسا محسوس ہی نہیں ہوا کہ اعزاز کے دفاع کیلئے وہ سنجیدہ تھے۔میگا ایونٹ کے فاتح کیلئے انہوں نے جرمنی کا نام لیا جبکہ ہالینڈ بھی ٹائٹل کے حصول کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔برازیلین لیجنڈ پیلے نے مزید کہا کہ برازیل کی ٹیم نے اگرچہ کروشیا کو شکست دی لیکن میکسکو کیخلاف میچ اس کی کئی کمزوریاں سامنے لے آیا۔پیلے کے مطابق توقعات کا بھاری بوجھ نے مار کی کارکردگی متاثر کرے گا، جس سے برازیل کا ایونٹ میں سفر فائنل سے پہلے اختتام پذیر ہو سکتا ہے۔